مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں 2 دن سے جاری شدید گرمی کی لہرسے 85 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ڈی ہائیڈریشن اورلولگنے کے باعث متعدد افراد شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں سے 30 افراد کو مردہ حالت میں جناح اسپتال پہنچایا گیا جب کہ 25 افراد اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔ شہر کے دوسرے بڑے اسپتال عباسی شہید میں 30 افراد انتقال کرگئے ۔ انچارچ شعبہ حادثات سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ متعدد اموات ڈی ہائیڈریشن اور دماغ کی رگ پھٹنے کے باعث ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ روز کراچی کا پارہ 45 ڈگری پر رہا جو گزشتہ 10 سالوں میں سب سے زیادہ تھا۔
پاکستان کے شہر کراچی میں 2 دن سے جاری شدید گرمی کی لہرسے 85 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ڈی ہائیڈریشن اورلولگنے کے باعث متعدد افراد شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
News ID 1856033
آپ کا تبصرہ